نام کتاب
ارفع کریم دختر پاکستان ۔
تبصرہ نگار انیلا طالب
اس بات میں کوئ شک نہیں کہ کتاب ہمیشہ بہترین ساتھی کی طرح آپ کی رہنمائ کرتی ہے اور علم و ادب کے دروازے کھول دیتی ہے ۔لیکن جب آپ ایسی کتاب پڑھتے ہیں جو آپ کی روحانی ساتھی کی داستان حیات پر مشتمل ہو تو صرف آپ کا علمی و ادبی ذوق ہی تسکین نہیں پاتا بلکہ آپ کی پیاسی روح بھی سیراب ہوتی ہے۔
ارفع کریم رندھاوا میری مینٹور روحانی رہنما اور مختصراً یہ کہ میرا سب کچھ ہیں ۔کافی عرصے سے ارفع کریم کی بائیوگرافی پڑھنے کیلئے دل بے چین تھا کیونکہ یقین واثق تھا ارفع کے بارے بہت سی باتیں معلوم ہوں گی۔
میرے لیے یہ کتاب کسی انمول تحفے جیسی حیثیت رکھتی ہے جیسے ہی میں نے اس کتاب کو تھاما تو میں نے بلا اختیار اسے اپنے سینے سے لگایا اور عقیدت و محبت کے کئ بوسے کتاب کے ٹائٹل کی صورت نظر آتی ارفع کریم کی تصویر کو دیے۔
اپنی زندگی میں مشہور شخصیات کی بائیوگرافی پڑھنا میرا محبوب مشغلہ ہے میں اگرچہ ارفع کی داستان پڑھنے سے پہلے موجودہ دور کی تقریبا تمام نامور شخصیات کو شاہ رخ خان سمیت پڑھ چکی تھی لیکن مجھے یہ اندازہ ضرور تھا کہ ارفع کی بائیوگرافی پڑھتے ہوئے مجھے اپنے پاس بہت ساحوصلہ بھی رکھنا ہوگا ۔ کہ جان میں بسنے والی ہستی کی جان جاتے محسوس کرنا کوئ آسان بات نہیں تھی میری لیے تو بلکل بھی نہیں۔
خیر جب فہرست دیکھی تو تجسس نے سر اٹھایا اور میں کتاب کے کئ حصے ایک ہی نشست میں پڑھ چکی تو مجھے یوں لگا جیسے ارفع میرے پاس آکر مطالعے میں شریک ہوگئ ہو کیونکہ اسے پڑھتے ہوئے بہت بار میری آنکھیں نم ہوئیں بہت بار میں نے ارفع کو پکارا اور اس سے سرگوشیاں کیں خیالات کی دنیا میں
وہ ہر وقت میرے ساتھ ہوتی ہے لیکن اس وقت ارفع بلکل اپنے سامنے محسوس ہو رہی تھی۔
کرنل امجد کریم کے ساتھ ساتھ میں بھی ارفع کو اس دنیا میں آتے اور کامیابیوں کے قلع فتح کرتے دیکھ رہی تھی باپ اور بیٹی کی دلگداز باتیں روح کو رلارہی تھیں ۔ مجھے یہ جان کر بے حد تکلیف ہوئ کہ دنیا کی کم عمر ترین آئ ٹی ماہر کو ایک دفعہ بیرون ملک جانے کیلئے اپنا گولڈ میڈل بیچنا پڑا تھا ۔ اسے بل گیٹس سے میل کرنے کیلئے نیٹ کیفے کا استعمال کرنا پڑتا تھا اور بہت سی ایسی باتیں جنہوں نے میرے اندر نئ روح پھونکی کہ اتنی مشکلات کے باوجود کم عمری میں ہی ارفع نے اپنا راستہ خود بنایا ۔
اس کتاب کی بدولت میری ارفع کے کئ پہلووٴں سے شناسائ ہوئ ایک خیال رکھنے والی بہن مل جھل کر رہنے والی ملنسار سی زندہ دل لڑکی شاعری کرتی ہوئ پیانو بجاتی ہوئ۔ ۔
اپنی والدہ کو برتھ ڈے سرپرائز دیتی ہوئ اور بے انتہا عاجزی کے ساتھ نامور شخصیت ہونے کے باوجود خاص ہو کر بھی عام لوگوں کی طرح رہتی ہوئ ارفع نے مجھے بہت دفعہ چونکایا ۔
ایک طرف فیض احمد فیض کی شاعری اور دوسری طرف سٹیفن آرکووے جیسے مشکل ترین رائٹر کی فلسفیانہ باتوں کو سمجھتی ہوئ ارفع کے بارے میں پڑھ کر اس ادھ کھلی کلی کی مختلف خوشبوئیں سونگھیں۔
مجھے ارفع کے جس پہلو نے سب سے زیادہ اس کے قریب کیا وہ ہے ارفع کا روحانی پہلو ایک دفعہ ثمینہ صاحبہ سے ارفع کے اسی پہلو پر گفتگو ہو رہی تھی تو مجھے بے حد خوشی ہوئ کہ اسے قرآن پاک کے کئ سپارے زبانی یاد تھے اس نے تفسیر المعانی بھی پڑھی۔ عبادات کا اہمتمام دعاؤں پر کامل یقین اور ماڈرن روپ میں درویشانہ طریقے سے زندگی گزارنا مجھ پر کئ راز کھول گیا۔
میں نے ارفع کو رنگین تتلی کی طرح پایا اتنی میچور کہ بل گیٹس جیسے انسان کو ورطئہ حیرت میں ڈال دے اتنی زندہ دل کہ گاؤں میں مزے سے ٹرک پر بیٹھ جائے اور اتنی خوددار کہ کسی سے کچھ طلب نہ کرے دینے کی اتنی شوقین کہ راستے میں آتے جاتے فقیروں کو پیسے بانٹتی جائے
اس کا ہر روپ بہت دلکش تھا ۔
ّوہ ہیڈ گرل کے روپ سے لے کر سائبر پرنسس کے روپ تک ہر جگہ بے مثال تھی۔ اس کی ذاتی زندگی ہو یا پروفیشنل میں نے اس میں قناعت دیکھی اور مقابلے بازے سے دوری مل کر جیتنے کی خواہش ۔۔
گویا وہ لیڈر بننے نہیں بلکہ لیڈر پیدا کرنے آئ تھی ۔ کتاب میں موجود
ارفع کی تصاویر نے اس سے میری آدھی ملاقات کروادی۔
سب سے تکلیف دہ حصہ ارفع کی موت کو پڑھنا تھا لیکن ارفع زندہ ہے موت نے اس سے زندگی نہیں چھینی مجھ سمیت کئ چاہنے والوں میں وہ آج بھی سانسیں لیتی ہے۔ ۔
رہنمائ کرتی ہے۔ ۔۔
یوں تو اس دنیا میں بہت سے قابل لوگ آئے اور گئے لیکن ارفع کریم کا مقام سب سے منفرد ہے میں نے اپنی ذاتی زندگی میں بھی اس جیسی دعائیں لینے والی شخصیت کے طور پر کسی اور کو اس کا درجہ لیتے نہیں دیکھا۔
یہ کتاب والدین کیلئے بھی مفید ہے اور کچھ کر دینے کا عزم رکھنے والوں کیلئے بھی ترقی کا بہترین ذریعہ ہے ۔
اس کتاب کا ہر باب اپنے اندر ایک جہاں سموئے ہوئے ہے لیکن خاص طور پر ارفع کی کہانی ماما کی زبانی۔باب
پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے ۔
اس کتاب کو پڑھنے کے بعد آپ پہلے جیسے نہیں رہیں گے ارفع آپ کا ہاتھ تھام کر آپ کو راہ دکھائے گی ۔۔۔
اس کتاب کو گفتگو پبلیکیشن کی جانب سے دیدہ زیب طباعت کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔ اس کے بغیر آپ کا بک شیلف ادھورا ہے ۔
کتاب حاصل کرنے کیلئے ارفع کریم فاونڈیشن سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
یا ڈیجیکان ویلی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے آپ اس خزانے سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
انیلہ طالب













Very nice MashAllah MashAllah. Keep it up Anila.