ہیپی ویلنٹائن ڈے ۔۔ڈاکٹر نگہت نسیم

0
324

اے میرے عکس ہنر ، میری فتح و شکست کے ہمسفر
آج نیا سا کچھ اپنے بارے میں سوچتے ہیں
اسرار ابدیت میں جنوں کے چراغ جلاتے ہیں
یعنی اپنے اپنے دل ہتھیلیوں پر رکھتے ہیں
سنو ۔۔۔ اب یوں کرو
تھوڑی سی مٹی لو
اسے گیلا کرو ، اسے تھپتپھاؤ
اس سے اپنا ایک بت بناؤ
اس سے میرا ایک بت بناؤ
انہیں پھر
تھوڑ دو، پھوڑ دو ، مٹی کر دو
اور پھر تھوڑا سا پانی ملا دو
اسے پھر گوندھو اور خوب گوندھو
اور اپنا ایک بت بناؤ
اور میرا ایک بت بناؤ
حبیب من ۔۔۔۔ اب ہمارا سفر مکمل ہوا
اب میرے بت میں تمہارے بت کی مٹی شامل ہے
اب تمہارے بت میں میرے بت کی مٹی شامل ہے
اب ہمیں کوئی بھی جدا نہ کر پائے گا
جب تک زندہ ہیں ہم ایک ہی لحاف اوڑھ کر سوئیں گے
جب مر جائیں گے ہم ایک ہی مٹی اوڑھ کرسوئیں گے

( مرکزی خیال ایک چینی نظم سے)

ڈاکٹر نگہت نسیم

SHARE

LEAVE A REPLY