فاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رحلت پر پوری قوم افسردہ ہے۔
ایک بیان کے ذریعے انہوں نے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پاکستان کے لیے خدمات ان گنت ہیں
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم چاہتی تھی کہ قائدِ اعظم کے مزار کے احاطے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین کی جاتی۔
ایک بیان کے ذریعے انہوں نے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کا دفاع ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی امانت ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ جنہوں نے اس ملک کو بنایا ڈاکٹر عبدالقدیر انہی کی اولاد میں سے تھے، ہم نے ہمیشہ ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب کا ساتھ دیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے عظیم محب وطن فرزند تھے جو ہم سے بچھڑ گئے، جس پر ہر پاکستانی سوگوار ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اے کیو خان نے ملک کے جوہری پروگرام کو پایۂ تکمیل پر پہنچایا۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رحلت کی خبر غم کا باعث بنی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز نے یہ بات محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کے حوالے سے جاری کیئے گئے تعزیتی بیان میں کہی ہے
مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر کی خدمات بہت بڑی ہیں۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی دفاعِ پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات کا اعتراف کیا ہے۔
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔
یہ بات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کے حوالے سے جاری کیئے گئے تعزیتی بیان میں کہی ہے۔













