لاہور میں فضا سوگوار، کاروبار بند، قومی پرچم سرنگوں

0
248

لاہور دھماکے کے ایک روز بعد منگل کو ملک بھر میں اور خاص کر لاہور میں فضا سوگوار ہے، سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں ہیں۔ تاجر تنظیموں نے بھی آج مارکیٹ اور کاروباری مراکز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گنگارام اسپتال میں دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار اور وکیلوں کی دوسری تنظیموں نے بھی ایک روز کے سوگ اور عدالتی امور کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہوا ہے ۔

خودکش حملے کے زخمیوں کومختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق دس کے قریب افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

تحصیل ملکوال کے گاؤں سندا میں شہید ایس ایس پی زاہد گوندل کے آبائی گھر پرتعزیت کیلئے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ شہیدایس ایس پی زاہد گوندل کے سوگواروں میں بیوہ اور دو بیٹیاں تین سال کی آمنہ اور چھ سال کی عائشہ شامل ہیں ۔

مال روڈدھماکے میں جاں بحق ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن ریٹائرڈ مبین کےگھربھی لوگوں کی آمد کاتانتابندھاہواہے۔ لوگوں کاکہناہےکہ دہشت گردی سےنمٹنےکےلیےبلاتفریق آپریشن کیا جانا چاہیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY