کورونا ویکسین کا تجرباتی استعمال جمعرات سے ہو گا، برطانوی وزیر صحت

0
897

برطانوی وزیر صحت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کا مریضوں پر تجرباتی استعمال جمعرات سے شروع کردیا جائے گا۔

برطانوی وزیر صحت میٹ ہین کاک نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی یہ ویکسین آکسفورڈ پراجیکٹ کے تحت تیار کی گئی ہے۔

انہوں نے ویکسین کی تیار پر امپیریل اور آکسفورڈ یونیورسٹی پروجیکٹ کی تعریف کی۔

کورونا کو اقوام متحدہ نے عالمی وبا قرار دے رکھا ہے، وائرس سے اب تک دنیا میں 25 لاکھ 28 ہزار انسان متاثر ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 75 کے قریب انسان جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کے باعث عالمی معیشت کو شدید دھچکا لگا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY