یمنی فوجی بیس پر کار کے ذریعے خود کش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 8افراد ہلاک ہوئے ہیں، یمن کے سیکیورٹی ذرائع نے حملے کی تصدیق کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خود کش حملہ ابیان صوبے کے دارالحکومت زنجبار میں واقع فوج کے نجدہ کیمپ پر کیا گیا جہاں خود کش کار بمبار نےکیمپ میں داخل ہونے میں ناکامی پر خود کو گیٹ پر ہی اڑا لیا۔
کار بم حملے کے بعد اُس کے ساتھیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی بھی کوشش کی، کسی گروپ نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ ابیان کے علاقے میں القاعدہ کی ذیلی شاخ خاصی سرگرم ہے، جس نے اس صوبے کے دو بڑے قصبوں پر گزشتہ برس کچھ عرصے کے لیے قبضہ بھی کیا تھا












