مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کےخلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی ہے،عدالتی کارروائی شروع کرنے کےلیے سوالات کی فہرست تیارکرکےبھارت بھیجی ہے۔

سینیٹر طلحہ محمود نے سینیٹ اجلاس کے دوران سوال کیا کہ کیا کلبھوشن کو ریمنڈڈیوس کی طرح ریڈکارپٹ دیکر بھارت کےحوالےکرنےکاامکان ہے؟ جس پر مشیر خارجہ نے جواب دیا کہ ایسی کوئی تجویز ہے نہ ہی امکان ہے۔

سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ کل بھوشن یادیو کےخلاف ایف آئی آردرج کرلی گئی ہے، اس کے خلاف کیس تیار ہورہا ہے، ڈوزیئرکامقصدبھارت کےدہشت گردی میں ملوث ہونے کو ظاہر کرنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ثابت ہوا کہ بھارت کےریاستی اداکار پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں، ہمیں ڈوزیئر سےمتعلق پذیرائی ملی ہے، ہمارا مؤقف تسلیم کیا جارہاہے۔

مشیر خارجہ نے عدالتی کارروائی کے حوالے سے سینیٹ کو بتایا کہ سوالات کی فہرست تیار کرکے بھارت بھیجی ہے، بھارت کلبھوشن یادیو کے بیان کی روشنی میں مزید معلومات فراہم کرے، جن کی روشنی میں پراسیکیوشن کو آگے بڑھاسکیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کو گزشتہ برس بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY