سید کوثر کاظمی ۔لندن۔۔۔ .یونان سے یورپ انسانی سمگلنگ میں ملوث 18 افراد کو نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ نے گرفتار کر لیا .
یہ افراد غیر قانونی افراد کو یونان سے یورپ کے دیگر ممالک میں غیر قانونی داخلے کے لیے دو سے
چار ہزار یورو لیتے تھے
ایک سو بارہ افراد کو ان انسانی سمگلروں نے ایک غار اور فارم ہاؤس میں رکھا تھا جن کو سیکورٹی اداروں نے محفوظ مقام پر پہنچا دیا
کریٹ یونان کا ایک بڑا جزیرہ ہے
نیشنل کرائم ایجنسی نے یہ آپریشن کریٹ میں کیا اور اسمیں یورپ کے دیگر بارڈر سیکورٹی اداروں نے بھی حصہ لیا
غیر قانونی افراد کی منزل اٹلی تھی .
نیشنل کرائم
ایجنسی کے مطابق
انسانی سمگلنگ کے اس جرم میں شامی افغانی مصری پاکستانی اور یونانی ایجنٹ شامل ہیں .












