مورخہ 5 نومبر 2024 بروز منگل لندن میں آغا علی قزلباش لگ بھگ ستر برس کی عمر میں لندن ہنسلو کے شفاخانے میں طویل عرصہ سے زیر علاج کے لئے داخل تھے اور حیات کی کشمکش میں موت سے بازی ہار گئے

مرحوم ہر دلعزیز انتھک کارکن حسینی مشن یوکے کے بزرگ ممبران میں سے تھے اس کے علاوہ آغا شاہ حسین قزلباش لاہور میں خدام ذوالجناح مرکزی زیارت نثار حویلی کے آغا علی قزلباش بڑے بھائی تھے

مرحوم نے ایک بیٹا اور دو دختران کو سوگوار چھوڑا ۔ مرحوم ہسپتال میں طویل عرصے سےعلاج کی غرض سے داخل تھے آخر موذی مرض کینسر نےآغا جی کو موت کے منہ میں لپیٹ لیا ۔۔۔۔۔

دو روز قبل راقم الحروف کی ملاقات مرزا نوید انور اور ان کے بھائی آغا خانی (آغا پان ساوتھ آل والے ) کے ہمراہ ہسپتال میں ملاقات ہوئی تھی

عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ صفدر ھمدانی اور مجلس ادارت مرحوم کے اہل خانہ اور بیٹے اور دختران کے غم میں برابر کا شریک ہے خدا مغفرت فرمائے اور صبر جمیل عطائے فرمائے

مرحوم کے جنازے کااعلا ن بعد میں کیا جائے گا تا ہم یہ طے ہے کہ انکی تدفین لاہور میں ہو گی

احباب سے گزارش ہے کے مرحوم کے لئے سورہ فاتحہ تلاوت فرمائیں۔

سید اکمل حسین، لندن

SHARE

LEAVE A REPLY