ترکی کے ایک حکومت نواز اخبار نے آج اپنے پہلے صفحے پر ’خاتون ہٹلر‘ کے عنوان سے جرمن چانسلر انگيلا ميرکل کی ایک تصوير شائع کی ہے۔
اس خاکے ميں ميرکل نازی يونيفارم زيب تن کیے ہوئے ہیں اور ان کے بالوں کو بھی سابق نازی رہنما آڈولف ہٹلر کی طرز پر ہی بنايا گيا ہے۔ ’گونيس‘ نامی اس اخبار نے ميرکل کو ’بد شکل آنٹی‘ کہہ کر بھی پکارا ہے۔
ان دنوں ترکی اور يورپی ممالک کے مابين شديد کشيدگی پائی جاتی ہے اور ترک صدر رجب طيب ايردوآن متعدد مواقع پر کافی متنازعہ بيانات دے چکے ہيں۔













