نومنتخب فرانسيسی صدر امانوئل ماکروں آئندہ اتوار کو حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے بيرون ملک دورے پر جرمنی جائيں گے۔ يہ بات ان کی ايک قريبی ساتھی اور يورپی پارليمان کی رکن سلوی گولارڈ نے بتائی ہے۔
ماکروں نے اتوار کو منعقدہ صدارتی انتخابات ميں کاميابی کے بعد اسی رات جرمن چانسلر انگيلا ميرکل سے بذريعہ ٹيلی فون رابطہ بھی کيا۔ ميرکل نے پير کے روز اپنے بيان ميں کہا کہ وہ امانوئل ماکروں کی کاميابی سے کافی خوش ہيں۔
جرمن چانسلر کے بقول نہ صرف لاکھوں فرانسيسی باشندوں بلکہ جرمنی اور يورپی سطح پر بھی لاکھوں لوگوں کی ماکروں سے اميديں وابستہ ہيں۔ ميرکل نے يورپی يونين کو مضبوط بنانے سے متعلق ماکروں کے عزم کو بھی سراہا۔












