امریکی صدر کی نائب صدر اور وزیرخارجہ کو عمان میں مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت

0
919

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف، مارکو روبیو اور جیرڈ کشنر کو عمان میں مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

امریکی نشریاتی ادارے نے امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکام نے صدر ٹرمپ کے مشیروں سے غیر رسمی رابطے کیے، ایرانی حکام نے مذاکرات جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی، امریکی حکام نے دعویٰ کیاکہ ایران نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملے کو غلطی قرار دیا اور کہا کہ یہ کارروائی سخت گیر حلقے نے مذاکرات سبوتاژ کرنے کے لیے کی، امریکی حکام نے مطالبہ کیا ایران عوامی طور پر اپنی غلطی تسلیم کرے، واضح کیا اگر ایران نے دوبارہ جارحانہ کارروائیاں کیں تو امریکا فوجی اور اقتصادی طاقت سے جواب دیگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کافی عرصے سے ایران کے ممکنہ نشانے پر ہیں اور تہران انہیں برسوں سے ہدف بنانا چاہتا ہے۔

نیو یارک پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر ان کے قتل کی کوشش کی گئی تو انہوں نے ایران کے خلاف غیر معمولی بمباری سے متعلق پیشگی ہدایات دے رکھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران انہیں قتل کرتا ہے تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل کے پاس ان کے خلاف کسی نئے ایرانی منصوبے سے متعلق کوئی معلومات موجود نہیں ہیں، تاہم ان کے بقول وہ طویل عرصے سے ایران کی ہدفی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY