روسی دارالحکومت میں طوفان باد و باراں اور طوفانی ہواؤں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں13 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماسکو میں تیز ہواؤں اور بارشوں کے ساتھ آنے والے طوفان سے سینکڑوں درخت گر گئے، بجلی اور مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوا۔

طوفانی ہوائوں سے متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، خراب موسم کے باعث ٹرینیں اور پروازیں بھی تعطل کا شکار ہوگئیں۔

بارشوں سے آنے والے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر حکام نے جنوبی علاقوں سے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY