باپ دنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جو کہ اپنے بچوں کی پرورش کے لئے اپنی جان تک لڑا دیتا ہے۔ ہر باپ کا یہی خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچے کو اعلیٰ سے اعلیٰ میعار زندگی فراہم کرے تاکہ وہ معاشرے میں باعزت زندگی بسر کرسکے اور معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے۔
بیسویں صدی کے اوائل میں ماؤں کے عالمی دن کی کامیابی کے بعد والد کی عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اس دن کے منانے کا سلسلہ امریکہ سے شروع ہوا تاہم 1966ء میں اس دن کو عالمی سطح پر مقبولیت اس وقت ملنا شروع ہوئی جب امریکی صدر لنڈن جونسن نے جون کے تیسرے اتوار کو باضابطہ طور پر فارد ڈے قرار دیا، جبکہ 1972ء سے اس دن امریکی قومی تعطیل قرار دیا گیا۔
اگرچہ اس دن کے موقع پر والد کے ساتھ الفت ومحبت اور ان کی خدمت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں واکس اور سیمینارز منعقد کئے جاتے ہیں ، والد کی عظمت کے دن کو منانے کا مقصد اولاد کے لئے باپ کی قربانیوں شفقتوں کے بارے میں شعور او رآگاہی پیدا کرنا ہے۔













