شام میں مبینہ طور پر امریکی فضائی بمباری کے نتیجے میں کم از کم ستاون افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شام کی صورت حال پر نگاہ رکھنے والی اپوزیشن تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق یہ امریکی فضائی بمباری داعش کے زیر قبضہ علاقے المیادین میں کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا، اسے شدت پسند تنظیم داعش کی طرف سے جیل کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ داعش کے خلاف امریکا کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کے ایک ترجمان کے مطابق اس فضائی حملے اور اس میں ہلاکتوں کی چھان بین کا حکم دے دیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY