وینزویلا کے ایک پولیس ہیلی کاپٹر نے منگل کو سپریم کورٹ اور ایک وزارتی عمارت پر حملے کیے۔ صدر نکولاس مادورو نے اس کارروائی کو ’دہشت گردوں کی جانب سے بغاوت کی کوشش‘ قرار دیا ہے۔

بتایا گیا ہےکہ اس ہیلی کاپٹر نے وزارت داخلہ کی عمارت پر 15 گولیاں فائر کیں اور سپریم کورٹ پر چار دستی بم گرائے۔ اس حملے کے وقت وزارتی عمارت میں درجنوں افراد ایک سماجی تقریب میں شریک تھے جب کہ سپریم کورٹ میں ججوں کی ملاقات جاری تھی۔

اس واقعے میں کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ وینزویلا میں رواں برس اپریل سے حکومت مخالت مظاہروں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY