جرمنی کے مدبر سیاستدان ہیلموٹ کوہل کو یکم جولائی بروز ہفتہ سرکاری اعزاز کے ساتھ دفن کر دیا گیا۔ ان کے اعزاز میں خصوصی یادگاری تقریبات اسٹراس برگ اور اشپیئر میں منعقد کی گئیں۔
ہیلموٹ کوہل کی تدفین سے قبل آخری یادگاری تقریب جرمن وفاقی صوبے رائن لینڈ پلاٹینیٹ کے چھوٹے مگر قدیمی و تاریخی شہر اشپیئر میں ادا کی گئیں۔
اس تقریب میں جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ہمراہ کئی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ ان میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن بھی شامل تھے۔












