وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی حرکت مزيد تیز ہوگئی ہے

0
915

وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی حرکت مزيد تیز ہوگئی ہے اور کل پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بلالیا گیا۔

شیخ رشید اور خورشید شاہ کے ملاقات ہوئی،خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس کل 10 بجے صبح اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہو گا ۔

اجلاس میں حتمی مشاورت کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس کی ریکوزیشن کا فیصلہ کیا جائے گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ملاقات کے موقع پر کہنا تھا کہ کل کے اجلاس میں نواز شریف سے نجات کی حکمت عملی طے کی جائے گی ، انہوں نے استعفا نہ دیا تو نواز شریف جیل جائیں گے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ہمارے موقف میں یکسانیت ہے، بلاول بھٹوبھی نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی میں نہ مانوں کی ضد ملک کو لے ڈوبے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY