امریکہ نے ایک ایسے نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ڈرون پروگرام کے لیے حساس پرزے حاصل کر رہا ہے ۔ امریکہ نے ایران پر یہ الزام بھی لگایا ہے کہ وہ یوکرین پر حملوں کے لیے ڈرونز کی فراہم کر کے روس کی مدد کر رہا ہے۔

امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نیٹ ورک نے پاسداران انقلاب کی مالی مدد کرتے ہوئے ایسے اہم پرزوں کے حصول میں اعانت کی ہے جو ایران کے شاہد ۔136ڈرونز کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں ۔

امریکی محکمہ خزانہ نے بتایا ہے کہ ایران پر پابندیوں کے سلسلے کی یہ تازہ ترین کڑی ہے۔ بدھ کے روز عائد کی جانے والی ان پابندیوں میں ایران، ترکی، چین اور متحدہ عرب امارات کے افراد اور اداروں کو ہدف بنایا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ کے عہدے دار برائن نیلسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی ساختہ ہواباز کے بغیر اڑنے والی گاڑی یا یو اے ای (ڈرون) نے یوکرین پر روس کے حملوں میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان میں وہ حملے بھی شامل ہیں جن میں یوکرینی افراد کو خوفزدہ کرنے کے ساتھ ساتھ انفرا سٹرکچر کو بھی ہدف بنایا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY