پاکستان تحریک انصاف نے غیر ملکی فنڈنگ کیس کے حوالے سے کہا ہے کہ حنیف عباسی کی جانب سے پارٹی پر لگائے جانے والے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں ۔

تحریک انصاف کی جانب سے جواب میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی نے عدالت میں جو الزامات عائد کئے ان میں نہ تو کوئی صداقت ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی ٹھوس شواہد پیش کئے گئے ہیں ۔

تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے بھی بیرون ملک فنڈنگ کی مگر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ پی ٹی آئی کے خلاف بدنیتی کی بنیاد پر امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے لیکن ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY