روس اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی تناظر میں روس نے امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکلنے کے لئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے۔
کریملن کے ترجمان دیمیتری پیساکوف نے امریکی سفارتکاروں کو روس سے نکل جانے کے لئے72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہی طریقہ ہے جسے امریکہ نے روس کے سفارتکاروں کے خلاف اختیار کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ روس اپنے فیصلے پر اٹل ہے اس لئے کہ امریکہ ہی سفارتکاروں کی سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بنا تھا۔ادھر امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے روس کے اقدام پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکااس کا جائزہ لے رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY