روس کے خلاف امریکی پابندیاں قانون بن گئیں، ٹرمپ نے دستخط کر دیے

0
727

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کی طرف سے منظور کردہ روس کے خلاف پابندیوں کے بل پر بدھ کے روز دستخط کر دیے، جس کے بعد یہ مسودہ اب باقاعدہ قانون بن گیا ہے۔

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے ذرائع نے بتایا کہ روس کے خلاف امریکی کانگریس نے یہ پابندیاں گزشتہ امریکی صدارتی انتخابات میں ماسکو کی طرف سے مبینہ مداخلت کے باعث لگائی تھیں۔

اس بل پر دستخطوں کے ساتھ صدر ٹرمپ نے یہ اشارہ بھی دے دیا ہے کہ وہ روس کے بارے میں کوئی نرم گوشہ نہیں رکھتے۔ بعد ازاں صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے اس بل پر دستخط تو کر دیے ہیں لیکن اس نئے قانون میں ’کئی خامیاں‘ بھی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY