وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز دے دی۔
ایوان صدر میں نئی وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قانون سازوں کے اجلاس کی صدارت کی۔
اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر عائشہ گلالئی تحفظ چاہتی ہیں تو میں نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت دے دی ہے وہ انہیں 24 گھنٹے تحفظ دیں گے













