پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بلٹ پروف شیشے کے پیچھے خطاب سے لوگوں کا اعتماد بحال نہیں ہوتا۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے تازہ بیان میں نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر آپ کو موت کا خوف ہے تو عوامی ریلی نہیں نکالنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پٹواری اور کرائے پر بلائے گئے مجمع سے کوئی عوام کا لیڈر نہیں بنتا، نوازشریف کی کرپشن بچاؤ ریلی کارنر میٹنگز تک محدود ہوگئی ہے۔

عمران خان کایہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف کو فوجی ڈکٹیٹر نے بنایا، عوامی سیاست کیا ہے، وہ نہیں جان سکتے، ان کا خراب امپائرنگ کا بہانا سننے والوں کی تعداد میں بھی کمی ہو رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY