اشاعت مکرر،کچھ سوچیئے کچھ غور کیجئے۔۔ شمس جیلانی

0
1039

پاکستان بننے سے پہلے ہمارا رویہ اسلام کے ساتھ کچھ اور تھااجو بننے کے بعد بدل کر معذرت خواہانہ ہو گیا؟ جبکہ بعد “اسرائیل“ بعد میں بنا اور اس نے ہمارے برعکس وہ رویہ اپنایاجو ہمارے لیے لاکھ ناپسندیدہ سہی، مگر وہ اس کو نافذ کرتے ہوئے کبھی نہیں شرمایا، اب انہیں کے نقش قدم پر انڈیا چل رہا ہے۔ جس کے بانی اب نریندر مودی ہیں۔ ایک زمانہ تک میں نے ہمیشہ پاک انڈیا دوستی کی بات کی اس کی وجہ یہ تھی کہ لیڈر کچھ بھی کہتے رہے مگر عوام چونکہ صدیوں سے ساتھ رہ رہے تھے وہ اتحاد کے حامی تھے۔مگر سیاسی صورت حال مودی کے سیاست میں داخلے کے بعد قطعی تبدیل ہوچکی ہے۔ اور“ اب عوام کی اکثریت اورلیڈر شپ ایک پیج پر ہے “ اور میں یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ ا ب صورت ِ حال وہ نہیں ہے۔ حالانکہ ایک چھوٹی سی اقلیت پہلے بھی مہاسبھا کی شکل موجود تھی مگر اس کی بات ماننے والے نہ ہونے کے برابر تھے۔

جب سے نریندر مودی جیسے لوگ سیاست میں آئے اورا نہوں نے پہلے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کراکر کامیاب تجربہ کیا نتیجہ میں مقدمہ چلے اور اس میں باعزت وہ بری ہوگئے تو وہ لوگ تو مطمعن ہوگئے۔ مگر اس سے ہندوستان کے جمہوری ہونے سکو کر اسٹیٹ ہونے ، اور ااس کی عدلیہ کے مصف ہونے کا تصور معدوم ہوگیا۔ اوراب صورت حال یہ ہے کہ“ جب سیاں بھئے کوتول تو ڈر کا ئے کا “ لہذا انہوں نے اپنے اس روٹھے ہوئے گروپ کو منانے کی کوشش کی جوانہیں تنگ کر رہا تھا اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ ملکر صوبوں میں زیادہ تر اپنی حکومت بنائے ہوئے تھا۔ کیونکہ ان میں اور اونچی ذات کے ہندؤ میں کوئی چیز مشترکہ تھی نہ ہی دیوتا نہ ہی مندر اور نہ ہی رنگ اور نسل لہذا انہوں نے اپنی ہی دی ہوئی تھیوری کے تحت انہیں اچھوت بنا رکھا تھا؟ وہ کامیاب ہوگئےانہوں نے اپنا پانچ ہزار سال پرانا نظام نافذ کرنے کے لیئے ، کام شروع کردیا، مثلاً گائے کو دوبارہ اتنا مقدس قرار دینا کہ آجکل پوری مسلم قوم وہاں زیر اعتاب ہے کہ انکی طرح گائے کو کیوں نہیں پوجتی۔ لہذا انہیں ستانا جان سے مارناآجکل “پن “ (کارِ ثواب بنا ہو ا ہے) جبکہ مودی صاحب انتخابی وعدہ ہے کہ میں ان کے ساتھ وہی کرونگا جوگجرات میں نے کیا ہے۔ اور پاکستان سے بھی اسی طرح نبٹونگا ، جس کا مظاہرہ آجکل سرحد پر اندھا دھند فائیرنگ سے کر رہے ہیں۔

گائے دوبارہ اتنی مقدس ہوگئی ہے کہ پہلے بوڑھی گایوں سے جان چھڑا نا ایک مسئلہ تھا اور وہ پاکستان کی طرف ہانک دی جاتی تھیں اور قیمت مل جاتی تھی، انہیں کارآمد بنانے کے کا ان کا پیشاب اس فیصلہ کے تحت ہریانہ میں بازاروں میں فروخت ہورہا ہے جہا ں لوگ بوتل بند یہ مقدس مشروب نوش جان فرمارہے ہیں ۔

میں نے جب کشمیر کے ا س حصہ میں جوکہ پاکستان بننے سے پہلے “پروا نڈیا“ تھا۔ دیکھا کہ پاکستانی پرچم وہاں لہرا رہے ہیں تو مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے۔ تحقیق کی تو پتہ چلا کہ ہندوستان مسلمانوں کے لیے جہنم بن چکا ہے وہ ہر وقت خوف کی حا لت میں جی رہے ہیں، وہ تفصیل طویل ہے۔۔ اب وہ اپنی غلطی پر پشیمان ہیں ۔ جنہوں نے ساتھ رہنے کافیصلہ کیا تھا۔ یہ دور ہندوستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ نہیں آیا یہ سب سے پہلے جب آیا جب گاندھی جی افریقہ چھوڑ کر ہندوستان پہونچے تھے اور انہوں نے متحد کرنے کی کوشش شروع کی کہ اچھوتوں کو جو کہ ہندو تھیوری کے مطابق برہما جی کے پیر سے پیدا ہو ئے تھے۔ اپنے برابر بٹھانا شروع کیا۔ جبکہ اس وقت ہندوستان کی قیادت مسلمان لیڈروں کے ہاتھ میں تھی جن میں قائد اعظم محمد علی جناح، مولانامحمد علی جوہر وغیرہ شامل تھے۔ اس نوازش کی وجہ یہ تھی کہ اونچی ذات کے ہندؤں کی تعداد اس وقت پندرہ کروڑ تھی جبکہ دس کروڑبرہماجی کے پیروں سے پیدا ہونےوالا طبقہ اور دس کروڑ مسلمان اور متفرق پانچ کروڑ تھے۔ چونکہ ہندو دھرم میں یہ گنجائش ہے کہ جوا چھا کام کرے وہ اوتار بن جاتا ہے ۔ چونکہ گاندھی جی ا چھا کام کر رہے تھے لہذا آتے کے ساتھ ہی وہ مہاتما بن گئے۔ اور کانگریس کے مسلمان لیڈراپنی مقبولیت تیزی سے کھوتے چلے گئے! انہیں جلد ہی احساس ہو گیا کہ وہ اوتار نہیں بن سکتے؟ نتیجہ کے طور سب کانگریس چھوڑتے چلے گئے سوائے مولانا ابولکلام آزاد اور رفیع احمد قداوائی کے۔
نریندر مودی وہ دور واپس لے آئے ہیں اور وہ جلد ہی مہاتما بن جائیں گے ۔۔ یہ ان کاا پناا ندورونی معاملہ ہے مگر وہ مسلمانوں کواس صورت میں قبول نہیں ہے کہ ان کو تیسرے درجہ کا شہری قرار دیدیں ان کا قتل عام کر یں اور سڑکوں پر انہیں گالیاں دیں لہذا جو چند برادریاں پہلے مسلمانوں کے اپنے ساتھ غلط رویہ کی وجہ سے شاکی تھیں اور کانگریس میں تھیں جیسے کشمیری اور انصاری برادری وہ اب غیر مطمعن ہیں۔ یہ ہی کشمیر میں موجودہ بیچنی کی وجہ ہے ۔ لیکن اب فرق یہ ہے کہ اس وقت مہذب کہلانے والی دنیا کسی سے نفرت کرنا پسند نہیں کرتی تھی جبکہ آج وہ صورت ِ حال نہیں ہے ۔ا س کی وجہ مسلم شدت پسندوں کی سرگرمیاں ہیں جو ایک ملک نے کبھی پھیلائی تھی ابھی اس کی یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل ہے وہ پڑھا رہی ہیں ۔ جبکہ وہی ملک اب امن پسند بن بیٹھا ہے۔ کیونکہ ا ب یہ جن اس کے قبضہ باہرہے ۔ اس کھیل میں سب زیادہ نقصان مسلمانوں کوہوا جوا من پسند مذہب ہے۔ا نکی بھی نئی نسل شدت پسندوں سے متاثر ہورہی ہے آئندہ چل کرکیا ہوگا یہ ا للہ ہی جانتا ہے ۔ بجا ئے اس کا حل ڈھونڈنے کہ مسلمان آپس میں ایک دوسرے کی پگڑی اچھالنے پر لگے ہوئے ہیں ۔ بالکل وہی صورت حال ہے جب کہ اسپین سے نکالے گئے۔ خدانہ کرے کہ تاریخ پھر اپنے آپ کو دہرا دے ۔ لہذاپوری مسلم امہ کو آپس میں لڑنے کے بجائے ملکر اور سرجوڑ کر بیٹھنے اور حل سوچنے کی ضرورت ہے نہ کہ آپس میں لڑنے اور ایک دوسرے کے خلاف پرپگنڈہ کرنے کی۔ جبکہ مسلمانوں کودنیا کی سپر پاور کی طرف سے ڈو مور کا تقاضہ بھی جاری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY