امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ طلب کر لی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی خاتون ترجمان نے میٹنگ کے حوالے سے بتایا کہ اس کمیٹی کے تمام اراکین مشرق بعید کی صورت حال پر پہلے ہی سے گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس دوران ٹرمپ مجموعی صورت حال کو زیر بحث لانا چاہتے ہیں۔
اس میٹنگ میں شمالی کوریا کے نئے جوہری تجربے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں اس تجربے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے امریکا کے لیے خطرناک قرار دیا تھا۔امکاناً اس اجلاس میں انتہائی سخت اقتصادی پابندیوں کو زیر بحث لایا جا سکتا ہے












