گدھی کے دودھ کی مارکیٹ میں قیمت 880 یورو ہے ، جبکہ ایک کلو پنیر بنانے میں گدھی کا 25 کلو دودھ استعمال کیا جاتا ہے
کیا آپ جانتے ہیں دنیا کا سب سے مہنگا پنیر گدھی کے دودھ سے تیار کیا جاتا ہے ، جسے ’’پیول‘‘ کہتے ہیں اسکی قیمت 880 یورو یعنی 1 لاکھ 10 ہزار 748روپے فی کلو ہے جبکہ مارکیٹ میں عام شیڈار پنیر 10 یورو فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے لیکن یہ اتنا مہنگا کیوں ہے ؟
ایک کلو پنیر بنانے کیلئے 25 کلو گدھی کا دودھ استعمال ہوتا ہے جبکہ ایک کلو گدھی کے دودھ کی قیمت 40 یورو ہے ۔پیول نامی یہ گدھی کے دودھ کا پنیر سربیا میں موجود ’’سلوبوڈن سنک‘‘ نامی شخص کے فارم پر تیار کیا جاتا ہے ۔ سلوبوڈن کا کہنا ہے کہ گدھی کے دودھ میں دودھ کو دہی کی طرح گاڑھا کرنیوالا مادہ کیسین اتنا موجود نہیں ہوتا اس لئے دودھ کو پنیر میں تبدیل کرنے کیلئے انکے پاس اپنا ایک خفیہ طریقہ بھی ہے ۔
انہوں نے بتایا گدھی کے دودھ میں پروٹین، کیلشئیم، اومیگا 3 فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو دل کے امراض سے بچاؤ کیلئے بہت زیادہ مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ گدھی کے دودھ میں گائے کے مقابلے وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور اس میں اینٹی الرجک خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں ۔













