نواز شریف کے بچوں اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وارنٹ جاتی امرا پہنچا دیے گئے

0
950

نیب کی ٹیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نادر کی سربراہی میں شریف فیملی کے ارکان کے وارنٹ گرفتاری لے کر جاتی عمرہ پہنچی۔ حسن نواز، حسین نواز، مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کے وارنٹ گرفتاری نواز شریف کے پرسنل سیکرٹری نے وصول کئے۔

شریف فیملی کے خلاف لندن فلیٹس اور 16 آف شور کمپنیوں کے حوالے سے احتساب عدالت میں کیس زیر سماعت ہے۔ عزیزیہ سٹیل ملز اور ہل میٹل کے کیس بھی چل رہے ہیں۔ خیال رہے کہ سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہو چکے ہیں لیکن ان کے بچے اور داماد پیش نہیں ہوئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY