سات سالہ بچی کا تھری ڈی ہاتھ

0
1115

تھری ڈی ٹیکنالوجی نے جہاں صنعت و تجارت کو نیا موڑ دیا ہے، وہیں اس سے میڈیکل سائنس میں بھی انقلاب برپا ہوچکا ہے۔

تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے طبی سائنسدان جہاں پہلے دانت، سانس کی نالی اور خاتون کی بچے دانی بھی تیار کرچکے ہیں، ابوہیں امریکی ماہرین نے اس ٹیکنالوجی سے ہاتھ اور پاؤں بنانا بھی شروع کردیے ہیں۔
ویسے تو مختلف ممالک میں تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مد سے مصنوعی ہاتھ بھی بنائے جا چکے ہیں، لیکن ایسے مصنوعی ہاتھوں کو انسانی جسم میں نصب کرکے انہیں عام انسانی عضو کی طرح حرکت میں لانا بڑا چیلنج ہوتا ہے۔

کیوں کہ تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار ہونے والے زیادہ تر مصنوعی عضووں کو انسانی جسم اور ذہن فوری طور پر قبول نہیں کرتا، جس وجہ سے بعض اوقات ایسے عضوے انسان میں نصب کیے جانے کے بعد حرکت نہیں کرتے۔

تاہم امریکا کی یونیورسٹی آف نواڈا کے ماہرین کی ٹیم نے نہ صرف تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے مصنوعی ہاتھ تیار کیا، بلکہ انہوں نے ایک 7 سالہ بچی کے بازوں میں اس ہاتھ کو نصب بھی کیا، جو اب عام ہاتھ کی طرح حرکت بھی کرنے لگا ہے۔
لاس وگاس میں قائم یونیورسٹی آف نواڈا کے ماہرین کی ٹیم نے تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے 37 سی اے ڈی ماڈل کا مصنوعی ہاتھ تیار کیا، جسے 7 سالہ بچی ہیلی ڈاؤسن کے بازوں میں نصب کیا گیا۔

ہیلی ڈاؤسن کا ایک ہاتھ جینیاتی بیماری کے باعث نا مکمل تھا، ان کے ہاتھ کی تین انگلیاں نہیں تھیں، جس وجہ سے وہ کوئی بھی کام کرنے سے قاصر تھی۔

جہاں ہیلی ڈاؤسن کے ہاتھ میں انگلیاں نہیں تھیں، وہیں ان کا ہاتھ کوئی بھی کام کرنے کے لیے ایکٹو نہیں تھا، جس وجہ سے ان کے والدین نے یونیورسٹی آف نواڈا کے ماہرین سے مدد کی اپیل کی۔

یونیورسٹی آف نواڈا کے ماہرین نے نہ صرف ہیلی ڈاؤسن کے لیے مصنوعی ہاتھ تیار کیا، بلکہ انہوں نے تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے مصنوعی بازوں، پاؤں ، انگلیاں اور ہاتھ بھی تیار کرلیے ہیں۔
تھری ڈی ہاتھ لگنے کے بعد 7 سالہ ہیلی ڈاؤسن اب کھیلنے کے قابل بن چکی ہے۔

ہیلی ڈاؤسن نے شمالی امریکا میں ہر سال ہونے والی بیس بال کی ’ورلڈ سیریز‘ میں بھی شرکت کی، اور انہوں نے اپنے تھری ڈی ہاتھ کی مدد سے بیس بال گیند کو کھلاڑی کی جانب پھینک کر کھیل کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔

ہیلی ڈاؤسن کے ساتھ اپنا بڑا بھائی بھی گراؤنڈ میں موجود تھا، جب کہ ورلڈ سیریز کی انتظامیہ نے بچی کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY