شائقین کرکٹ کے لئے خوشخبری ہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے پانچویں سیزن کا آغازآج سے ہورہا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی لیگ کے سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے 12دسمبر تک جاری رہیں گے۔
بنگلہ دیش کے میدانوں پر سجنے والے کرکٹ کے میلے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اِس میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان کے تقریباً ڈیڑھ درجن سے زائد کھلاڑی سپر اسٹار زکھلاڑی بھی ایکشن سے بھر پور پرفارمنس دکھائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے لئے18 نومبر سے 13 دسمبر تک کے لیے این او سی جاری کر دیئے ہیں ۔
بنگلہ دیش کی سرزمین پر 7 ٹیموں کے مابین مجموعی طور پر 46 مقابلے ہوں گے جو 39 روز تک جاری رہیں گے۔ کرکٹ کے مقابلے چٹاگانگ، ڈھاکا اور سلہٹ کے تین الگ الگ مقامات پر منعقد کئے جائیں گے۔
چٹا گانگ وائی کنگز کی قیادت سومیا سرکار ، کومیلا وکٹورینزکی تمیم اقبال، ڈھاکا ڈائنامائٹس کی شکیب الحسن، ، کھلنا ٹائٹنس کی محمود اللہ، راج شاہی کنگزکی مشفیق الرحیم، رنگپور رائڈرز کی مشرفی مرتضیٰ اور سلہٹ سکسرز کے کپتان صابر رحمان ہیں۔
بنگلہ دیش کی سب سے بڑی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں حصہ لینے والے پاکستانی کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی، محمد عامر، محمد سمیع، اُسامہ میر، شعیب ملک، رومان رئیس، عمران خان جونیئر، فہیم اشرف، حسن علی، مصبا ح الحق، شاداب خان اور سہیل تنویر شامل ہیں۔
انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں سنگاکارا، واٹسن، نارائن، ایون لیوس، کیمرون ڈیلپرٹ، ڈک ویلا، ڈیرن سیمی، سیمنز، لوکی رائٹ، راشد خا ن، جوئس بٹلر، محمد نبی، سیموئلز، ڈیرن براوو، کرس گیل، مستفیض الرحمان، شکیب الحسن، تمیم اقبال، محمداللہ اور کارلوس بریتھویٹ شامل ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY