فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں نے اپنے لبنانی ہم منصب میشال عون کے ساتھ گفتگو میں وزیراعظم سعد الحریری کے اچانک مستعفی ہونے کے معاملے پر بات کی۔

ماکروں نے اپنے ٹیلیفون میں لبنانی صدر عون کو یقین دلایا کہ اُن کا ملک لبنانی اتحاد اور آزادی کی ہر ممکن طریقے سے حمایت جاری رکھے گا۔ سعد الحریری نے چار نومبر کو سعودی عرب میں قیام کے دوران اپنے منصب سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

لبنانی صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ الحریری کے معاملے پر پراسراریت چھائی ہوئی ہے۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر جمعرات نو نومبر کو سعودی عرب کا غیراعلانیہ دورہ کر چکے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY