امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ان سے ملاقات میں یقین دلایا ہے کہ گزشتہ برس ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ماسکو حکومت نے مداخلت نہیں کی۔

ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں صحافیوں سے بات چیت میں ٹرمپ نے کہا کہ انہیں پوٹن نے بارہا کہا ہے کہ ماسکو حکومت کا امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت سے کوئی تعلق نہیں۔

اس سے قبل ویتنام کے شہر دانانگ میں ایپک ممالک کے اجلاس کے حاشیے پر صدر ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب سے ایک مختصر ملاقات بھی کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY