زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے استعفی دینے سے انکار کر دیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انہوں نے یہ انکار آج ملکی جرنیلوں کے ساتھ ہونے والی ایک ملارابرٹ موگابے نے استعفی دینے سے انکار کر دیاقات میں کیا ہے۔
زمبابوے کی فوج کی طرف سے ملک کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اس ملک کے عوام بھی بے یقینی کا شکار ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق صدر رابرٹ موگابے ہرارے میں اپنے گھر پر نظر بند کر دیے گئے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ گریس موگابے نمیبیا فرار ہو گئی ہیں۔
ترانوے سالہ موگابے سن انیس سو اسی میں زمبابوے کی آزادی کے بعد سے ملک کے سربراہ رہے ہیں۔












