دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی پالیسیوں پرعمل چاہتے ہیں،جیمز میٹس

0
631

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کی ڈو مور کی گونج ان کی پاکستان آمد سے پہلے پہنچ گئی ،وہ 4 دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں گے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی جنوبی ایشیا پالیسی کے اعلان کے بعد یہ امریکی وزیردفاع کا پاکستان کا پہلادورہ ہوگا،جیمز میٹس اس دورے میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات میں خطے میں امن و استحکام ، افغانستان کی صورتحال اور پاک امریکہ تعلقات سمیت دیگر اہم امورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اپنے تازہ بیان میں جیمز میٹس نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی پالیسیوں کو عملی صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔
ان کا مزید کہناتھاکہ امید ہےپاکستان اپنے اور خطے کے مفاد میں دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کریگا ، دیکھنا ہوگا پاکستان افغان مصالحتی عمل میں کیا کردار ادا کرسکتا ہے۔

جیمز میٹس نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی قیادت نے یقین دلایا ہے کہ وہ افغانستان میں دہشت گردی کی معاونت نہیں کر رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جانتا ہے کہ دہشت گردی سے کیسے نمٹا جائے،ہم اسلام آباد کے ساتھ مل کر دہشت گرد تنظیموں اور گروہوں کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں،امریکا پاکستان کےساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام دہشت گردوں کی معاونت نہیں کرتے، پاکستان نے اپنے فوجیوں اور معصوم عوام کی قیمتی جانوں کے نذرانے کی صورت میں دہشت گردی سے جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔
اس سے قبل جیمز میٹس نے قاہرہ میں صدرعبدالفتح السیسی اور اردن میں شاہ عبداللہ دوم سے ملاقاتیں کیں

SHARE

LEAVE A REPLY