زمبابوے اور جنوبی افریقا کے درمیان پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ نے نئی تاریخ رقم کردی،یہ کرکٹ کا پہلا چار روزہ ٹیسٹ میچ ہے ، گلابی گیند سے کھیلے جانے والے ڈے اینڈ نائٹ میچ کے پہلے روز بولرز کا راج رہا۔

خاص طور پر روشنیوں میں گلابی گیند نے بیٹسمینوں کو خاصہ پریشان کیا۔ ہوم سائیڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پروٹیز کے مستقل کپتان فاف ڈوپلیسی انجری کے سبب شرکت نہ کرسکے ان کی جگہ ابراہم ڈیویلیئرز نے لی۔ ہوم ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹ پر 309 رنز بنا کر پہلی اننگز ختم کردی۔

افریقا کی جانب سے مارکرام نے 125، ابراہم ڈیویلیئرز نے 53، ٹمبا بائوما نے 44، ڈین ایلجر نے 31 اور کوائنٹن ڈی کاک نے 24 رنز اسکور کیے۔

زمبابوے کی جانب سے کائل جاورس اور ایم پوفو نے بالترتیب 57 اور 58 رنز سے کر تین تین، جبکہ کریمر نے دو وکٹ لی۔

SHARE

LEAVE A REPLY