چودھری نثار نے سینیٹ الیکشن کے لیے ووٹ کاسٹ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی میں شرکت کےلیے دعوت سب ارکان کو دی جاتی ہے،میں نواز شریف صاحب کےدور میں بھی پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں نہیں جاتاتھا۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں شرکت نہ کرنے کی اور وجوہات ہیں۔
ایک صحافی نے چودھری نثار سے سوال کیا کہ اب شہباز شریف پارٹی صدربن گئے اب آپ فرنٹ فٹ پر آئیں گے؟
جواب میں چودھری نثار کا کہنا تھاکہ میں کوئی کرکٹ تو نہیں کھیل رہاہےکہ فرنٹ فٹ یا بیک فٹ پر جاؤں ۔












