تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسے کیلئے نئی درخواست دے دی

0
976

پاکستان تحریک انصاف نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو مینار پاکستان جلسے کیلئے نئی درخواست دے دی۔

پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کےسنیئر نائب صدر اکمل خان باری نے ڈپٹی کمشنرآفس میں درخواست جمع کرائی، درخواست میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مینار پاکستان جلسے کے تمام شرکاء تمام قانونی ضابطوں پر مکمل عمل کریں گے۔

درخواست کے متن میں بتایا گیا ہے کہ پانچ اکتوبر بانی پی ٹی کی سالگرہ کا دن ہے، جلسے کی اجازت دی جائے، پانچ اکتوبر کو شام 5بجےسےلیکر رات10 بجے تک جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔

متن میں مزید یہ بھی کہا گیا کہ مینار پاکستان میں مولانا فضل الرحمان، طاہر القادری بھی جلسہ کرچکےہیں، پاکستان تحریک انصاف کو بھی مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت دی جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY