کینیڈا اور بھارت کے تجارتی محاذ پر تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں، کینیڈا نے اکتوبر میں طے شدہ بھارت کے لیے تجارتی مشن ملتوی کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیر تجارت نے کہا ہے کہ اکتوبر میں طے شدہ بھارت کے لیے تجارتی مشن ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بھارتی حکام نے کہا ہے کہ کینیڈا میں سیاسی سرگرمیوں پر اعتراضات کے سبب تجارتی معاہدے پر بات روک دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں سکھوں کے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے کینیڈا پر تنقید کی تھی۔












