بھارت میں ہونے والے برکس سربراہ اجلاس کا اعلامیہ جاری ہوگیا

0
720

بھارت میں ہونے والے برکس سربراہ اجلاس کا اعلامیہ جاری ہوگیا ،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نےکہا ہے کہ دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والوں کا پتا چلانے پر اتفاق ہوا ہے کیونکہ دہشت گردوں کےمددگار بھی ویسا ہی خطرہ ہیں۔

پانچ ملکوں کی تنظیم برکس کا سالانہ اجلاس بھارتی ریاست گوا میں ہوا، اجلاس کے اختتام پراعلامیہ جاری کیا گیا، جس پر رکن ملکوں نے دستخط بھی کیے۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے برکس اعلامیے کے مندرجات بتائے جس میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک نے دہشت گردی، بنیاد پرستی، انتہاپسندی سے درپیش خطرات کو تسلیم کیا اور دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والوں کا سراغ لگانےکے لیے تعاون پر اتفاق ہوگیا۔

رکن ممالک نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی ختم کرنے کیلئے فیصلہ کن ایکشن کی ضرورت ہے،اس کے ساتھ رکن ملکوں کے درمیان سفارتی اکیڈمیوں کے درمیان تعاون پر دستخط اور زرعی تحقیق اور کسٹم کے شعبے میں تعاون پر مفاہمت طے پاگئی

SHARE

LEAVE A REPLY