ہوائی کے آتش فشاں سے ایک بار پھر لاوے کا اخراج شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے آٹھ ہزار فٹ تک پھیلے راکھ اوردھویں سے پورا علاقہ تباہ شدہ تصویر بنا دکھائی دے رہا ہے۔
ہوائی کے کیلاوییا نامی آتش فشاں کئی ہفتوں سے پوری آب و تاب سے لاوا اُگل رہا ہے جس سے 82سے زائد مکان ،درجنوں گاڑیاں ، سڑکیں اوردرخت صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں جبکہ ہزاروں لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کرمحفوظ مقامات پر پناہ لئے ہوئے ہیں ۔
علاقے میں5.5میگنی ٹیوڈکے زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کئے جا رہے ہیں۔ حالیہ جاری کی جانیوالی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسمان پرہزاروں فٹ بلندی تک راکھ اور دھویں کے سیاہ بادل ڈیرا جمائے ہوئے ہیں جبکہ حکام نے لوگوں کو وارننگ دی ہے کہ فضا میں مہلک سلفر ڈائی آکسائیڈ گیس پھیل چکی ہے اورلوگ اس علاقے سے دور رہیں۔
سوشل میڈیا پرلاوے کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز نے دیکھنے والوں کوخوفزدہ کیا ہوا ہے۔












