ریڈیو پاکستان کے سربراہ ڈی جی کے نام : اختر علی خان خٹک ، راولپنڈی
————/
مُحترم طاہر حسن صاحب السلام علیکُم!
میں اختر علی خان خٹک راولپنڈی سے
ریڈیو پاکستان ایف ایم 94 دھنک چینل کراچی کا ہزاروں سُننے والوں میں سے ایک سامع ہوں،
گُزشتہ دِنوں لوگوں اور خاص طور سے گھریلو خواتین کے من پسند چینل کو سپورٹس چینل میں تبدیل کیا گیا۔۔جس کی وجہ سے دھنک کے شائقین کو کافی مایوسی ہوئی ۔۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ سپورٹس کو دیکھنے اور اس کے بارے میں جاننے کے لئے ٹیلی وژن اور ریڈیو کے الحمد للّٰہ بہت سے ذرائع ہیں مگر یہ ایک فیملی اور گھریلو چینل تھا جس کو ٹیون کر کے شام کے وقت سامعین لُطف اُٹھاتے تھے ،،، لیکن اس کی بندش سے پاکستان کے ہر شہر کے عوام کی دِل آزاری ہوئی ہے ،،
لہذا میرے سمیت تمام سُننے والوں کی طرف سے مودبانہ گزارش ہے کہ دھنک ایف ایم 94 کو دوبارہ بحال کیا جائے ،،،یا کم از کم شام کے وقت سے رات بارہ بجے تک اس کو اپنے پُرانے انداز سے پیش کیا جائے ،، جیسے کہ جلترنگ اور یادش بخیر پروگرام آن ائیر ہوا کرتے تھے ۔۔
آخر میں میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ شائقین کی پسند کو مُقدم رکھیں گے اور اِنہیں مایوس نہیں کریں گے ۔
دُعا گو 🤲
اختر علی خان خٹک
راولپنڈی پاکستان













