جتنا علی ع کا علم تھا پوچھا نہیں گیا
جتنے سخی تھے آپ سے مانگا نہیں گیا

اسکو سمجھ نہ آئیں گے جنت کے راستے
جو شخص ” کربلائے ۔ معلی ” نہیں گیا

بکنے گیا تھا رخ پہ ملے خاک – نینوا
میرا کسی سے دام لگایا نہیں گیا

مانگا جو ایک بار تو سبط – رسول ص سے
اتنا ملا کہ مجھ سے سنبھالا نہیں گیا

خیبر میں ذوالفقار کی غارت گری نہ پوچھ
رن سے کوئی بھی لوٹ کے زندہ نہیں گیا

آتا ہے رزق عرش – بریں سے زمین پر
زہرا کے گھر میں عرش سے آیا نہیں، “گیا”

خیمے میں یوں چراغ بجھایا گیا وسیم
اب تک حریم – دیں سے اجالا نہیں گیا

سید وسیم عون نقوی

SHARE

LEAVE A REPLY