کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 جون تک مکمل ہوگی

0
27

الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کے لئے امیدواروں کی طرف سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل منگل کو مکمل کرلے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کے لئے امیدواروں کی طرف سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل منگل کو مکمل کرلے گا، ترجمان الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو عید کی چھٹیوں میں بھی اسکروٹنی کی اجازت پر بتایا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران نوٹسزجاری کئے جاسکتے ہیں تواسکروٹنی ہوسکتی ہے، جس کےلئے ریٹرننگ افسران اسکروٹنی کرناچاہیں توکرسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کیلئے ملک بھر سے مجموعی طور پر 21 ہزار 482 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ قومی اسمبلی کی 342 نشستوں کیلئے چھ ہزار 63 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کیلئے 15 ہزار 419 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

انتخابی شیڈول کے مطابق جانچ پڑتال کا عمل اگلے منگل کو مکمل ہوگا، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں اس ماہ کی 22 تاریخ تک دائر کی جاسکیں گی۔اپیلٹ ٹریبلونلز اپیلیں 27 جون تک نمٹائیں گے جس کے بعد امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست اس ماہ کی 28 تاریخ کو جاری کی جائے گی۔

امیدوار 29 جون تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں اور انتخابی ادارہ امیدواروں کی حتمی فہرست بھی اسی روز جاری کرے گا۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات 30 جون کو جاری کئے جائیں گے جبکہ پولنگ اگلے ماہ کی 25 تاریخ کو ہوگی۔

گذشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا ،اجلاس میں وزارت دفاع، داخلہ، چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز اور آئی جیز سمیت الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY