امریکی خاتون اول کی اپنے شوہر کی پالیسی پر تنقید

0
873

امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ نے اس متنازعہ امیگریشن پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، جس کے تحت امریکا آنے والے غیرقانونی تارکین وطن کے کنبوں کو ایک دوسرے سے الگ کیا جا رہا ہے۔

ان کے ترجمان نے کہا کہ ملانیا بچوں کو والدین سے الگ کرنے کے عمل سے نفرت کرتی ہیں اور اس تناظر میں جامع اصلاحات چاہتی ہیں۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اس پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں چاہتے۔

ادھر سابق خاتون اول لورا بش نے بھی بچوں کو ان کے والدین سے الگ کیے جانے کو ’غیراخلاقی‘ قرار دے دیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY