نگراں وزیر اعظم ناصر الملک نے پشاور میں اے این پی کی کارنر میٹنگ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے پشاور میں دھماکےکی شدید مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صادق سنجرانی نے شہداء کے لواحقین، این این پی کی قیادت اور بلور خاندان سےاظہارتعزیت کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے پشاور میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے کو سیکورٹی اداروں کی کمزوری قرار دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ حملہ شفاف الیکشن کے خلاف سازش ہے، تمام امیدواروں کو یکساں سیکورٹی فراہم کرنے کے احکامات دیے گئے، صوبائی حکومتوں کو امیدواروں کی فول پروف سیکورٹی کے احکامات دیے گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY