ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں جی ٹوئنٹی کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربرہان کے دو روزہ اجلاس میں امریکا اور اُس کے اتحادی یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاملات پر اختلافات برقرار ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچِن نے اس مناسب سے کوئی رعایت دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے چین اور یورپی یونین سے کہا کہ وہ آزاد، شفاف اور دو طرفہ تجارت کا احترام کریں۔

منوچن نے یورپی اقوام پر واضح کیا کہ وہ اگر آزاد تجارت پر یقین رکھتے ہیں تو امریکا بغیر محصولات اور رعایتوں کے سمجھوتا کرنے پر تیار ہو جائے گا۔ اس اجلاس میں فرانسیسی وزیر خزانہ نے جواباً امریکی تجارتی پالیسی پر سخت تنقید کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY