معنی شرم وحیا ہے فاطمہ زہرا کانام
قلب احمد کی صدا ہے فاطمہ زہرا کا نام
مجھ کو ہے معلوم اس کی منزلت اہل ولا
با وضو ہو کر لکھا ہے فاطمہ زہرا کا نام
مجدہ رحمت بنا یہ اس کے حق میں مومنو
با ادب جس نے لیا ہے فاطمہ زہرا کا نام
اتنا ہی کافی ہے اس کی شان و عظمت کےلیے
شامل بزم کسا ہے فاطمہ زہرا کا نام
کیوں نہ میں اس کا وظیفہ پھر کروں شام و سحر
جب مرے حق میں شفا ہے فاطمہ زہرا کا نام
ساتھ احمدکے لیا کیجے اسے تعظیم سے
مومنو رد بلا ہے فاطمہ زہرا کا نام
دیتا ہے اس کی گواہی آپ کا جود و کرم
ھل اتی کا معجزہ ہے فاطمہ زہرا کا نام
رد نہیں ہوتا وسیلہ رب کے ہاں جس کا بلال
وہ ہمارا آسرا ہے فاطمہ زہرا کا نام
بلال رشید













