مئی 9جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 5 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔
دوران سماعت سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی ایک روزہ حاضری معافی کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں میں 28 اکتوبر تک توسیع کا حکم دے دیا۔












