جمعیت علماء اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی اپنا ووٹ استعمال کرتی تو وزیراعظم کے انتخاب میں حزب اختلاف کی کامیابی یقینی تھی ،ان کا عین موقع پر ووٹ نہ دینا عمران کی جیت کا سبب بنااور اب پھر وہی صورت اختیار کی جارہی ہے ۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ آج بھی میرا خورشید شاہ سے رابطہ ہوا ہے ،پیپلز پارٹی کے امیدوار کے کھڑے رہنے سے صرف اپوزیشن کو نقصان ہوگا ،امید ہے زرداری دوستی کے تقاضوں پر پورا اتریں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم حزب اختلاف کی تمام جماعتوں سے رابطہ کرکے اپنا موقف ان کے سامنے رکھ رہے ہيںلیکن ہم نے اسمبلی میں جانے کا فیصلہ تمام جماعتوں کی مشترکہ سوچ کو اپنا کر کیا تھا۔
انہوں نےبتایا کہ متحدہ اپوزیشن امیدوارکی حمایت کےلیےپیپلزپارٹی کوراضی کررہےہیں،ان کےساتھ بھی ہمارے رابطے جاری ہیںاورحاصل بزنجوکی جماعت نےبھی بھر پورحمایت کااعلان کیاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ناکام ہوچکا ہے،ہم انتخابی نتائج کوتسلیم نہیں کرتے،انتخابات میں بد ترین دھاندلی ہوئی ،تحریک انصاف اکثریتی جماعت نہیں تھی وہ ایک بڑا گروپ تھا۔












