کویت میں معروف شاعرہ شاہین رضوی اور انکے شوہر اشرف علی کے کویت میں طویل قیام کے بعد مستقل پاکستان روانگی کے حوالے سے الوداع کہنے کے لیئے ایک کامیاب تقریب کا اہتمام انجمن ارباب فکر و فن کویت نے منعقد کی جس میں ادبا اور شعرا کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد کے شرکت کی

تقریب کی صدارت برطانیہ سے کویت کے چوتھے سفر پر آئے شاعر ادیب دانشور صحافی اور مرثیہ نگار صفدر ھمدانی نے کی جبکہ اس تقریب کی نظامت نہایت عمدگی سے منفرد انداز میں شاعر اور ماہر لسانیات مسعود حساس نے کی
تین گھنٹے طویل اس تقریب میں شرکا نے شاہین رضوی،اشرف علی اور صفدر ھمدانی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا جسکے بعد محفل مشاعرہ منعقد ہوئی جس میں متعدد شعرا نے اپنا کلام پیش کیا

تقریب کے آغاز میں مہمانوں کو گلدستے پیش کیئے گئے اور اختتام پر تحائف سے نوازا گیا۔
مسعود حساس،صفدر علی صفدر اور بدر سیماب نے اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیئے احسن مساعی سے کام لیا

اس تقریب کی تفصیلی رپورٹ جلد ہی پیش کی جائے گی
شاہین اشرف علی
کویت












